الکفیل میوزیم میں بحالی و مرمت کے لیے روضہ مبارک امام نقی(ع) و امام عسکری(ع) کے نوادرات کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الكفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) سے بحالی و مرمت کے لیے بھیجے گئے نوادرات کی پہلی کھیپ وصول کی ہے۔

الكفیل عجائب گھر کے نائب انچارچ ڈاکٹر شوقی موسوی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ: الكفیل عجائب گھرنے بحالی و مرمت کے لیے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) سے 145 تاریخی نادر اشیاء وصول کی ہے۔ یہ عمل دونوں روضات مقدسہ کے درمیان طے پانے والے تعاون کے مفاہمتی معاہدے کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ قدم روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے میوزیم کے افتتاح کی تیاریوں کا آغاز ہے اور گزشتہ اقدامات کا تسلسل ہے، جن میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے عملے کے لیے خصوصی تربیتی کورسز کا انعقاد بھی شامل ہے، تاکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: