روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولیِ شرعی برائے امورِ نسواں سے وابستہ ام البنین وومنز لائبریری نے ماہنامہ ’’ریاض الزہراء(ع)‘‘ کا 219واں شمارہ شائع کر دیا ہے۔
یہ رسالہ عراق میں موجود روضات مقدسہ سے خواتین کے لیے پہلا خصوصی اشاعتی اقدام شمار ہوتا ہے، جسے علمی و فکری لحاظ سے نمایاں مقام حاصل ہے۔
نئے شمارے میں فقہ، عقائد، قرآن، تفسیر، تربیت، تعلیم، ثقافت، سماجیات اور صحت جیسے متنوع موضوعات پر مضامین شامل کیے گئے ہیں، نیز دیگر صحافتی موضوعات کو بھی حسنِ اسلوب کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اس شمارے کی نمایاں تحریروں میں شامل ہیں: القائد الإلهـي، عين الحكمـة، حلم، أوسطنا محمد، منع بنكهة العطاء اور تسجيل الخــروج، نیز دیگر دلچسپ مضامین شمارے کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
اس شمارے کا مطالعہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
https://reyadalzahra.alkafeel.net/journal/262#/