الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے امام حسن(ع) کے بارے میں کتاب نویسی کا مقابلہ جیتنے والی خواتین کو انعامات و اعزازات سے نوازا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفترِ متولیِ شرعی برائے امورِ نسواں سے منسلک الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے امام حسن مجتبیٰ(ع) کی حیاتِ مبارکہ پر کتاب نویسی کا مقابلہ جیتنے والی خواتین کو انعامات و اعزازات سے نوازا ہے۔

اس مقابلے میں بہترین کتاب لکھنے والی خواتین کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد " بنات العقیدہ سکاؤٹس کیمپ" کے پروگراموں کے ضمن میں کیا گیا، جس کا مقصد فکری کاوشوں سے مالامال خواتین کے ثقافتی منظرنامے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے کہ جو ان کی فکری گہرائی، شعور اور مکتب اہل بیت (علیہم السلام) سے قلبی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، بالخصوص امام حسن (علیہ السلام) کی سیرت کے بہت سے گوشے ابھی تک مزید تحقیق و تدقیق کے متقاضی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الکفیل دینی مدارس کی انچارج بشرى جبار كنانی نے کامیاب مصنفات کے علمی وژن پر قابل فخر قرار دیا اور ان علمی سرگرمیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: