روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے "شعبۂ صحنِ شریف" کی جانب سے یومِ مباہلہ کی پُرمسرت مناسبت پر زائرینِ کرام کو مٹھائیاں اور متبرک تحائف پیش کیے گئے۔
روضہ مبارک کے خدام نے اس عظیم دینی مناسبت کو شایانِ شان طریقے سے احیاء اور اس روحانی و ایمانی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے دیگر پروگراموں کے انعقاد کے علاوہ آنے والے زائرین کو مٹھائیاں پیش کیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک ہمیشہ دینی مناسبات کو عقیدت و اہتمام سے منانے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ معاشرے میں دینی ثقافت اور شعور کو فروغ دیا جا سکے۔