بابل میں سمر قرآنی کورسز سے مستفید ہونے والے دس ہزار سے زیادہ طلباء کے اعزاز میں پُروقار اختتامی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بابل گورنریٹ میں منعقدہ سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ میں شرکت کرنے والے 10 ہزار سے زیادہ طلباء کے اعزاز میں پُروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ اختتامی تقریب مزار سيدة شريفة بنت امام حسن(ع) میں منعقد ہوئی، جس میں روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کے سربراہان، اور دینی و علمی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری لیث انور نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جس کے بعد شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی۔ بعد ازاں عراق کا قومی ترانہ اور روضۂ عباس(ع) کا مخصوص ترانہ"لحن الإباء" پڑھا گیا۔

اس تقریب میں شیخ حسن سیلاوی نے حاضرین سے استقبالیہ خطاب کیا، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد نصراوی اور طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے احمد رباح طالقانی نے خطاب کیا، جبکہ مجتبیٰ احمد عبد الحمزہ نے حضرت امام حسن(ع) کا ایک معروف خطبہ پیش کیا۔

پروگرام میں شاعر مہدی علی نے مقامی عربی لہجہ میں ایک خوبصورت نظم پیش کی اور آخر میں قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے مدیر منتظر مشایخی نے امام زمانہ(عج) سے تجدیدِ عہد پر مشتمل کلمات ادا کیے جنھیں سب حاضرین پورے جوش وجذبہ سے دھرایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: