میڈیا ڈیپارٹمنٹ: قمر بنی ہاشم (ع) ایوارڈ میں شامل صحافتی کہانیاں عشقِ حسینی، اور عزم و قربانی کی عظیم داستانوں کی آئینہ دار

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ ابلاغ عامہ کا کہنا ہے کہ قمر بنی ہاشم (ع) ایوارڈ کے لیے موصول ہونے والی صحافتی کہانیاں عشقِ حسینی کے والہانہ جذبات کی عکاس اور استقامت و قربانی کی تابندہ داستانوں کی مؤثر دستاویز ہیں۔

یہ بات شعبۂ ابلاغ کے سربراہ سید علی بدری نے قمر بنی ہاشم(ع) ایوارڈ برائے صحافتی کہانیاں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ ایوارڈ شعائر حسینی پر روشنی ڈالنے اور ان اقلام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک ذریعہ ہے جنہوں نے امام حسین(ع) کے مشن کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا: آج میں یہاں موجود تمام شرکاء اور کامیاب ہونے والوں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کی تحریریں محض رپورٹس نہیں بلکہ ایسی تخلیقات ہیں جنہیں وفا کی روشنائی اور نورانی الفاظ سے تحریر کیا گیا۔ یہ کہانیاں عشقِ حسینی کے اعلیٰ ترین مفاہیم اور ایثار و قربانی کے درخشندہ لمحات کی بہترین ترجمان ہیں۔

سید البدری نے کہا کہ اربعین مارچ مکانی و زمانی حدود سے بالاتر ایک سفر ہے، جو ہر سال لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن کر ابھرتا ہے۔ آپ سب نے اس حسینی کارواں کو نہایت خوبصورتی اور سچائی سے قلمبند کیا۔ آپ کے قلم تخلیق کے آسمان پر پروں کی مانند پرواز کرتے دکھائی دیے۔

انھوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ تخصصی ٹیموں کی محنت، جدید تکنیکی وسائل کا استعمال، اور نوجوان صلاحیتوں کی سرپرستی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اس نظریے کی غمازی کرتی ہے کہ ابلاغیات کا کردار صرف اطلاع رسانی نہیں بلکہ اقدار کے تحفظ، شعور کی ترویج اور حقیقت کی عکاسی میں بھی نہایت اہم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: