شعبۂ صحن شریف کے عملے نے پورے روضہ مبارک میں سیاہ چادریں اور عاشورائی بینرز آویزان کر دیئے ہیں

ماہِ محرم الحرام کی آمد کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحنِ شریف کے عملے نے پورے روضہ مبارک میں سیاہ چادریں، علم عزاء اور عاشورائی بینرز آویزان کر دیئے ہیں اور اس وقت صحنِ شریف کی فضا امام حسین(ع)، ان کے باوفا بھائی حضرت عباس(ع) اور ان کے اہل بیت و انصار کی یاد میں عزاء خانہ میں ڈھل چکی ہے۔

اہل بیت(ع) کے مصائب اور سانحہ کربلا پر اظہار حزن و غم کے لیے صحنِ مطہر کے تمام حصوں اور اس کی دیواروں کو گہرے سیاہ کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا گیا ہے اور ماہ محرم اور ایام عزاء کی مناسبت سے لکھی گئی عبارات والے بینرز کو جگہ جگہ نصب کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ عزاء کی آمد کے پیش نظر، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنے تمام خدماتی و انتظامی شعبہ جات کو عشاقِ اہل بیت(ع) کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے وقف کیے ہوئے ہے تاکہ عراق اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین زیارت، مراسمِ عزاء اور ایّامِ عاشوراء کی روحانی وعزائی فضا میں شریک ہو سکیں اور واقعۂ کربلا کی یاد کو عقیدت و احترام کے ساتھ تازہ کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: