روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام تقریبِ تبدیلئِ عَلم کے لیے سٹیج تیار کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام ماہ محرم کی آمد کے موقع پر روضہ مبارک کے گنبد مطہر کے علم کی تبدیلی کے لیے منعقد ہونے والی تقریب کے لیے سٹیج کی تیاری اور تنصیب کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جو اس وقت اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز سے مسلسل کام کیا جا رہا ہے اور آج سٹیج اور اس سے متعلقہ کاموں کا جائزہ لینے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے رکن کاظم عبادہ اور دقتر متولی شرعی کے ناظم جواد حسناوی نے ویزٹ بھی کیا اور تکنیکی اور انجینئرنگ عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس اہم موقع کی مناسبت سے روضہ مبارک کی فنی اور تکنیکی ٹیموں نے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ یہ سٹیج بروقت مکمل ہو، اور اس کی ساخت و تزئین ایسی ہو کہ جو ان ایّامِ عزاء کی روحانیت اور مؤمنین کے دلوں میں موجود امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام سے عشق و عقیدت کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: