نئے علم کی سپردگی کے مراسم روضہ مبارک کے تشریفات ہال میں ادا کیے گئے ، جن میں روضہ مبارک کی مجلسِ ادارہ کے اراکین اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔
علمِ مبارک کی حوالگی کے موقع پر علامہ سید احمد صافی نے سیکرٹری جنرل کو تبدیلئِ عَلم کے دوران اعلیٰ دینی قیادت، تمام محبّانِ اہل بیت(ع) — بالخصوص وہ افراد جو زیارت کے لیے نہیں آ سکتے— کے لیے دعا کرنے کی تاکید کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ان شہداء کے لیے بھی دعا کی تلقین کی، جنہوں نے مقدّسات کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
واضح رہے کہ ماہِ محرم کی آمد کے پیشِ نظر، غم و اندوہ کی عزائی فضا کے درمیان روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں لاکھوں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے کہ جو روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبدوں پر نصب علم کی تبدیلی کے لیے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے جوق در جوق تشریف لا رہے ہیں۔
عراق اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں زائرین کی تقریبِ تبدیلئِ عَلم میں شرکت کے پیشِ نظر، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے وسیع انتظامات کیے ہیں۔
تقریبِ تبدیلئِ عَلم نمازِ مغرب و عشاء کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے والے صحن منعقد ہو گی۔