تصاویر کے ساتھ: گنبدِ روضۂ امام حسین(ع) سے سرخ علم اتار کر سیاہ علمِ عزاء نصب کر دیا گیا ہے

ماہِ محرم کے آغاز اور ایّامِ عزاء کی ابتداء کے باضابطہ اعلان کے طور پر آج بروز جمعرات، روضہ مبارک امام حسین(ع) کے گنبد پر سارا سال لہرانے والے سرخ علم کو اُتار کر سیاہ علم سے تبدیل کر دیا گیا۔

عراق کے مختلف علاقوں اور دنیا کے کئی ممالک سے کربلا آنے والے لاکھوں زائرین نے محرم کی پہلی رات کے احیاء کے لیے تبدیلئِ عَلم کی اس عزائی تقریب میں شرکت کی۔

تبدیلئِ عَلم کی اس تقریب سے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے خطاب کیا اور اہلِ بیت(ع) کے چاہنے والوں کو سانحہ کربلا پہ پرسہ پیش کیا۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ نے نماز مغرب و عشاء کے بعد تبدیلئِ عَلم کی اس عزائی تقریب کے لیے وسیع اور جامع انتظامات کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: