عشرہ محرم کے دوران ہر روز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس اپنی نیات میں زیارتِ عاشوراء پڑھوانے کے لیے نام لکھیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے توسط سے عشرہ محرم کے دوران ہر روز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس اپنی نیات میں زیارتِ عاشوراء پڑھوانے کے خواہشمند افراد کے ناموں کا اندراج شروع کر دیا ہے۔

پس جو محبانِ اہل بیت کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر براہِ راست زیارت کی سعادت حاصل نہیں کر سکتے، وہ اس لنک کے ذریعے (نیابت میں زیارت) کے سیکشن میں اپنا اور اپنے عزیزوں کا نام درج کر دیں تاکہ روضہ مبارک کے خدام ان کی نیابت میں مراسمِ زیارت ادا کر سکیں۔

https://alkafeel.net/?lang=ur

https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur

روضہ مبارک میں شعبۂ سادۃ الخدم کے انچارج سیّد ہاشم شامی نے بتایا کہ: ہمارے شعبہ سے وابستہ خدامِ حرم نے روزانہ کی بنیاد پر الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے (نیابت میں زیارت) کے سیکشن میں مندرجہ مومنین کی نیابت میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے مراسم کی ادائیگی کا آغاز کر دیا ہے کہ جس میں وہ مندرجہ مومنین کی نیابت میں زیارت عاشوراء اور دو رکعت نماز پڑھتے ہیں اور ان کی حاجات کے پورا ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

سیّد شامی نے زیارتِ عاشوراء کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ امام محمد باقر(ع) کے تعلیم کردہ اس زیارت نامہ کے ذریعے اہلِ بیت(ع) کے چاہنے والے قریب اور دور سے امام حسین(ع) کی زیارت کے مراسم ادا کرتے ہیں، اور ایام محرم اور خاص طور پر عاشوراء کے دن اس زیارت کے پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید وارد ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے (نیابت میں زیارت) کے سیکشن میں یکم محرم سے دس محرم کی شام تک نام درج کرنے والے افراد کی نیابت میں عشرہ محرم کے دوران ہر روز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے مراسم ادا کیے جائیں گے۔

جو مومنین ان ایامِ عزاء میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کو اپنی نیابت میں پرسہ پیش کرنا چاہتے ہیں اور اپنی نیابت میں مراسم زیارت ادا کروانا چاہتے ہیں وہ اس درج ذیل ویب لنک کے ذریعے اپنا یا اپنے عزیزوں کا نام درج درج کر دیں:

https://alkafeel.net/?lang=ur

https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: