کربلا میں یکم محرم 1447ھ سے عزائی جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

محرم الحرام 1447 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی کربلا میں عزائی جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ ہو گیا ہے آج یکم محرم کو روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب جانے والے راستوں پر صبح سے ماتمی جلوسوں دکھائی دے رہے ہیں۔

حسب روایت آج کربلا میں زنجیر زنی کے عزائی جلاسوں نے امام حسین(ع) اور ان کے اہلِ بیت و انصار(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا۔ یہ جلوس پورا ماہ محرم روزانہ کی بنیاد پر کربلا میں برآمد ہوتے رہیں گے اور ان کے ٹائم ٹیبل اور راستوں سمیت اکثر انتظامی امور کو شعبۂ حسینی شعائر و مواکب کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔

آج زنجیر زنی کے یہ عزائی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے باب قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوئے اور مولا عباس(ع) کی بارگاہ میں پرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین کے راستے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے۔

واضح رہے کہ ان جلوسوں کی بلا تعطل منظم نقل وحرکت کے لیے روضۂ مبارک کے شعبۂ حسینی شعائر کی طرف سے وسیع انتظامات اور متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: