علامہ سید صافی کی جانب سے: قرآن میں غوروفکر اور اس سے استفادہ کے ذریعے زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کی تاکید

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافي نے قرآن کریم کو انسانی زندگی کے نفسیاتی اور سماجی مسائل سے نمٹنے کے لیے بہترین رہنما قرار دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے قرآن انسٹی ٹیوٹ / بغداد برانچ کے حفظِ قرآن کورسز کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کے دوران کہی اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا۔

علامہ صافی نے قرآن مجید کی تلاوت کے دوران اس میں غور و فکر کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ قرآن میں غیر دریافت شدہ سائنسی اور فکری خزانے موجود ہیں، جن کے ذریعے انسان اپنے مسائل کے بہت سے حل تلاش کر سکتا ہے اور زندگی کے نفسیاتی اور سماجی چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قرآن پڑھنا واقعی خدا کے ساتھ گفتگو ہے، کیونکہ یہ خدا کا کلام ہے جو اس کے نبی حضرت محمد(ص) پر نازل ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: