دفتر متولی شرعی کے مدیر اور گمشدہ اور راستہ بھولنے والے افراد کی رہنمائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے قائم کیے جانے والے مراکز کی نگران جواد حسناوی کی سربراہی میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس حوالے سے بہترین اور تیز ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل اور منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔