روضہ حضرت عباس(ع) میں خواتین کے شعبوں کی جانب سے عشرۂ محرم کی زنانہ مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امور نسواں سے منسلک شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین اور شعبہ دینی رہنمائی برائے خواتین کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عشرۂ محرم کی زنانہ مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔

دینی شعور کے فروغ اور سید الشہداء(ع) کی نہج کے احیاء کے لیے دونوں شعبوں کے مشترکہ تعاون سے ان مجالس عزاء کا انعقاد روضہ مبارک کے سرداب امام موسیٰ کاظم(ع) میں کیا جا رہا ہے جس میں زائرات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

تیرہ محرم تک جاری رہنے والی ان مجالس عزاء کے ضمن میں ذاکرہ کے دینی وثقافتی خطاب کے علاوہ ہر روز قرآن مجید اور زیارت عاشوراء کی تلاوت کی جا رہی ہے، اور کربلا کے المناک سانحے کے بارے میں تمثیلی خاکہ پیش کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: