امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے روضہ مبارک کا سنہرا گنبد پھر سے آسمان کو چھو رہا ہے

عالمی دہشت گردوں اور بنی امیہ کی باقیات نے (23محرم الحرام 1427هـ) کو سامراء میں موجود حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ مبارک میں بم دھماکہ کیا جس سے روضہ مبارک کا گنبد شہید ہو گیا اور دیگر عمارت کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا اس سانحہ کو ابھی سال ہی گزرا تھا کہ دشمنان اہل بیت نے(27جمادى الأولى 1428هـ) کو حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ مبارک میں ایک دوسرا بم دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں روضہ مبارک کے دونوں مینار اور حرم کا بہت بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا ۔
ان دونوں المناک واقعات کی وجہ سے پوری دنیا میں رہنے والے شیعوں میں بہت زیادہ غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور پوری دنیا میں اس ظلم کے خلاف احتجاجات ہوئے اور ان احتجاجات میں اس سانحہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور حرم کی دوبارہ سے تعمیر کا مطالبہ بہت زور و شور سے کیا گیا۔
جس کے بعد ہگامی بنیادوں پر روضہ مبارک کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا گیا حرم کی عمارت اور گنبد کی تعمیر کے بعد گنبد پہ سونے کی تہہ والی تانبے کی ٹائلوں کوگنبد پہ لگانے کا کام (‏‏25آذار 2011م) میں شروع کر دیا گیا ان ٹائلوں کی تنصیب اور تیاری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا گنبد پہ نصب طلائی ٹائلوں کی موٹائی ((10-12))ملی میٹرجب کہ ہر ٹائل پر ((14- 18)) گرام سونا لگایا گیا ہے۔
حال ہی میں گنبد پر طلائی ٹائلوں کی تنصیب کا کام ہر حوالے سے مکمل ہوا ہے اور گنبد کے گرد کا م کے لیے لگایا گیا فولادی سٹینڈ بھی ہٹا لیا گیا ہے جس کے بعد پھر سے امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے روضہ مبارک کا سنہرا گنبد آسمان کو چھو رہا ہے اور دہشت گردوں کو للکا ر کر بتا رہا ہے ظالم چاہے کتنی ہی کوشش کر لیں اللہ کا نور کبھی بجھ نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: