روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تشریفات ہال میں عشرۂ محرم کی مجالسِ عزاء کا انعقاد، متولیِ شرعی کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں متعدد مقامات پر عشرۂ محرم 1447ھ کی مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جن میں سے ایک روضہ مبارک کا تشریفات ہال بھی ہے۔

تشریفات ہال میں منعقدہ ان مجالس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولیِ شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، اور روضہ مبارک کے خدام اور مختلف شعبوں کے سربراہان کے علاوہ زائرین کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔

آج کی مجلس عزاء کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شیخ حازم عطوانی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر" کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کو پیغمبرِ اکرم(ص) اور اہلِ بیتِ اطہار(ع) کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اس عظیم فریضے کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

غم والم کے ماحول میں مجلس عزاء کا اختتام نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی پر ہوا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ان حسینی مجالس عزاء کے انعقاد کے ذریعے ذکرِ اہل بیت(ع) کے احیاء اور ان کے علم، فضائل اور سیرت کو دنیا تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: