مابین الحرمین میں آٹھویں امام کا جشن میلاد

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے مابین الحرمین سیکشن کی طرف سے ہمارے آٹھویں امام حضرت علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
مابین الحرمین میں منعقد ہونے والے اس جشن میں بڑی تعداد میں زائرین اور اہلیان کربلا نے شرکت کی اور خطباء، ذاکرین اور شعراء کرام نے نثرو نظم کے ذریعے امام رضا علیہ السلام اور اہل بیت اطہار کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین کے دلوں کو نور ایمان سے منور کیا۔
جشن میں خاص طور پر عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والی سیکیورٹی فورسز کے لئے بے انتہاء دعائیں کی گئیں۔
یہ بات واضح رہے کہ مابین الحرمین کا سیکشن اہل بیت سے مربوط تقریبا تمام مناسبات پہ مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے اور امام جعر صادق علیہ السلام کے اس فرمان پر عملی طور پہ اطاعت و فرمانبرداری کا مظاہرہ کرتا ہے کہ جس میں امام علیہ السلام فرماتے ہیں: ((أحيوا أمرنا رحم الله من أحيى أمرنا))
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: