روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں مسلسل چوتھے دن محرم الحرام 1447 ہجری کے احیاء کے لیے مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔
اس سلسلہ کی چوتھی مجلس عزاہ میں روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے اراکین، مختلف شعبوں کے سربراہان اور عہدیداروں کے علاوہ زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد سید ہشام بطاط نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے امام حسین(ع)، اور ان کے اہل بیت و انصار(ع) کے کربلا تک کے سفر کی منازل کے بارے میں گفتگو کی، اور حق کی حمایت، انصاف کے احیاء، صبر، قربانی، اور جان نثاری جیسی اقدار کو بیان کیا کہ جو اس سفر میں اپنی مجسم صورت اختیار کر چکیں تھیں۔
مجلس عزاء کا اختتام مرثیہ و نوحہ خوانی پر ہوا، جس میں سانحہ کربلا کے مصائب کے بیان اور حاضرین کے گریہ نے عزائی ماحول کو مزید عاشورائی رنگ دیا۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ذکرِ اہل بیت(ع) کے احیاء اور ان کے علم، فضائل اور سیرت کو دنیا تک پہنچانے کے لیے ان حسینی مجالس عزاء کا انعقاد کروا رہا ہے۔