الکفیل ہسپتال کے 90سے زیادہ کمپوڈروں اور نرسوں کی تربیتی ورکشاپ کا اختتام۔۔۔۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں کام کرنے کے لئے بھرتی کئے جانے والے 90 سے زیادہ کمپوڈروں اور نرسوں کی علمی و عملی معلومات میں اضافے کے لئے شروع کی جانے والی "دورۃ الکفیل" نامی ورکشاپ گزشتہ دن اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طبی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر حیدر بہادلی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ یہ تربیتی ورکشاپ عراق کی وزارت صحت کے ماہرین کے زیر نگرانی منعقد ہوئی، کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ میں جدید طبی معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کمپوڈروں اور نرسوں کی دینی و اخلاقی معلومات میں بھی اضافہ کیا گیا تاکہ وہ اس مقدس پیشہ کے تمام تقاضوں کو دینی و قومی خدمت سمجھ کر پورا کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے ادا کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: