ما بین الحرمین میں دس ہزار مربع میٹر سرخ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے ما بین الحرمین کے عملہ نے عاشورائی جلوسوں اور "ركضة طويريج" کے لیے ما بین الحرمین میں دس ہزار مربع میٹر سرخ فرش عزاء بچھا دیا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ حسام حسين حمداني نے بتایا ہے کہ ہمارے شعبہ کے عملے نے رضاکار ٹیم کے ساتھ مل کر عاشورائی جلوسوں اور ظہر عاشور برآمد ہونے والے جلوس عزاء "ركضة طويريج" کے لیے ما بین الحرمین میں دس ہزار مربع میٹر سرخ فرشِ عزاء بچھا دیا ہے۔

کربلا میں اہل بیت(ع) کے بہنے والے ناحق خون کی یاد دلاتے سرخ فرشِ عزاء کو بچھانے سے پہلے پورے ایریا کو اچھی طرح سے دھو کر خشک کیا گیا، اس کے بعد پلاسٹک شیٹ بچھائی گئی اور پھر اس کے اوپر کارپٹ بچھایا گیا تاکہ امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و انصار(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے دسیوں لاکھ عزاداروں پر مشتمل جلوس عزاء "ركضة طويريج" اور روز عاشور کے دیگر مراسم زیارت و عزاء تمام ضروری وسائل و خدمات مہیا کی جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: