امام حسین(ع) اور اُن کے اہلِ بیت و انصار(ع) کی المناک کا شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے صبح سے کربلا میں چھ محرم کے عزائی جلوسوں کی برآمدگی اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
عزائی وعاشورائی جلوسوں اور عزاداری میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں اور دنیا بھر کے ممالک سے آئے ہوئے عزاداروں کا جمع غفیر کربلا کی گلیوں اور سڑکوں میں دکھائی دے رہا ہے خاص طور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب جانے والے راستوں پر صبح سے ماتمی جلوس دکھائی دے رہے ہیں۔
ان جلوسوں کے ٹائم ٹیبل اور راستوں سمیت اکثر انتظامی امور کو شعبۂ حسینی شعائر و مواکب کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔
آج کے یہ عزائی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے باب قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوئے اور مولا عباس(ع) کی بارگاہ میں پرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین کے راستے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے۔
واضح رہے کہ ان جلوسوں کی بلا تعطل منظم نقل وحرکت کے لیے روضۂ مبارک کے شعبۂ حسینی شعائر کی طرف سے وسیع انتظامات اور متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔