روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خدمات کے عملے نے کربلا کے خونی سانحہ کی یاد میں روضہ مبارک کے اندرونی صحن اور اس سے ملحقہ تمام جگہوں میں سرخ فرشِ عزاء بچھا دیا ہے۔
شعبہ کی طرف سے عاشورائی موسم احزان اور ماتمی جلوسوں کے لیے طے شدہ لائحہ عمل کے ضمن میں پورے صحن میں سرخ کارپٹ بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے کہ جس کے لیے انھوں نے ہزاروں میٹر کارپٹ استعمال کیا ہے۔
روضہ مبارک کے بیرونی دروازوں سے لے کر صحن شریف اور روضہ مبارک کے دیگر تمام حصوں میں سرخ کارپٹ بچھ چکا ہے اور کارپٹ کے تمام حصوں کو ایک دوسرے سے تھرمل پیسٹنگ کے ذریعے جوڑا گیا ہے تاکہ سب حصے ایک پیس دکھائی دیں۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبے ماہ احزان میں آنے والے عزاداروں اور زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے اور عاشوراء کے احیاء کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔