سیکرٹری جنرل روضہ حضرت عباس(ع) کے زیر صدارت "رکضہ طویریج" کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس

ظہرِ عاشور کربلا میں برآمد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے جلوسِ عزاء "رکضہ طویریج" کے انتظامات کا جائزہ لینے لیے روضہ حضرت عباس(ع) میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس کی صدارت روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے کی۔ اجلاس میں عباس(ع) عسکری برگیڈ کے سربراہ میثم زیدی، شعبہ حفظِ نظام کے سربراہ حسین شهرستانی، شعبۂ شعائر و مواکب کے سربراہ علی مصلح، شعبہ بین الحرمین کے سربراہ حسام حسین، اور حرمین سیکورٹی ڈائریکٹریٹ کے سربراہ میجر جنرل انور نصرواوی شریک ہوئے۔



شعبہ بین الحرمین کے سربراہ حسام حسین نے اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا: آج کے اجلاس میں رکضہ طویریج میں شریک لاکھوں عزاداروں کی بلاتعطل اور منظم نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جلوس کے داخلے اور خروج کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیادہ دروازیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ممکنہ بھیڑ سے بچا جا سکے۔


انہوں نے مزید کہا: اجلاس میں روضہ مبارک کے اطراف کی سڑکوں کی تیاری، بین الحرمین اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مواکبِ حسینی کی نقل و حرکت کے انتظامات، اور عاشور کے جلوس کے بعد دیر رات تک جاری رہنے والے امور کو بھی زیرِ بحث لایا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: