الکفیل ہسپتال عراقی طب کے لئے قابل فخر مثال ہے(وزارت صحت)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے تعمیر کیا گیا الکفیل ہسپتال کا تعمیری کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے اور طبی مشینری کی تنصیب کا عمل بھی آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے ان دنوں عراق اوربیرون ملک سے بہت سے وفود الکفیل ہسپتال کو دیکھنے کے لئے آ رہے ہیں آج عراق کی وزارت صحت کے شعبہ برائے پرائیوٹ ہاسپیٹلز کے صدر ڈاکٹر صباح حسینی کی سربراہی میں مذکورہ وزارت کے ایک وفد نے الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا۔
ہسپتال کے تمام حصوں اور یہاں نصب ہونے والی جدید ترین طبی مشینری کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹر صباح حسینی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر صحت کی طرف سے خاص طور پر الکفیل ہستپال کا دورہ کرنے اور وزارت کی طرف سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے احکامات ملے ہیں کیونکہ الکفیل ہسپتال نہ صرف کربلا بلکہ پورے عراق میں اپنی مثال آپ ہے اور اس کا تعمیری ڈیزائن اور یہاں پہ نصب کی جانے والی مشینری طبی دنیا کا اعلی ٰ ترین نمونہ ہے اور عراقی طب کے لئے قابل فخر مثال ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال کے لئے عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والا بیشتر طبی عملہ بھرتی کر لیا گیا ہے کہ جن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل ترین ماہرین طب اور ان کے معاونین شامل ہیں اس ہسپتال کو چند ہی ماہ کے بعد عوام کی خدمت کے لئے کھول دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: