شعبۂ خدمات کے دو کارخانے اندرون کربلا میں مواکب اور زائرین کو برف فراہم کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ خدمات کے اندرون کربلا میں قائم برف کے دو کارخانے مواکب اور زائرین کو آئس کیوبز فراہم کر رہے ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ عباس علی ابو العوف نے بتایا ہے کہ باب قبلہ کے قریب واقع ہمارا علقمی آئس پلانٹ اور مقام صاحب الزمان(عج) کے نزدیک لگایا گیا فرات آئس پلانٹ عشرۂ محرم کے دوران براہِ راست زائرین اور مواکب کو کیوبز کی شکل میں تیار کی گئی برف فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ برف سازی کے دونوں کارخانے چوبیس گھنٹے بلا تعطل کام کر رہے ہیں، تاکہ ناصرف مواکب کو برف مہیا کی جا سکے، بلکہ روضہ مبارک کے اطراف میں رکھے گئے پانی کے کولرز میں بھی انھیں استعمال کیا جا سکے۔

عباس ابو العوف کے مطابق: شعبۂ خدمات زائرین کو جو خدمات پیش کر رہا ہے، ان میں سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف آنے والے راستوں میں رکھے گئے واٹر کولز میں ٹھنڈے پانی کی مسلسل فراہمی بھی ہے کہ جن کے لیے برف انہی دو کارخانوں سے لی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: