روضہ مبارک میں ساتویں محرم کی مجلس عزاء کا انعقاد اور متولیِ شرعی کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں شام کے وقت جاری عشرۂ محرم کی مجالس عزاء کے سلسلہ میں آج سات محرم 1447 ہجری کے احیاء کے لیے مجلس کا انعقاد ہوا جس میں زائرین کی بڑی تعداد کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی اور روضہ مبارک کے خدام نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد معروف مقرر سید ہشام بطاط نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت وانصار(ع) کے بارے میں گفتگو کی اور خاص طور پر حضرت عباس(ع) کے واقعۂ کربلا میں ناقابلِ فراموش کردار کو بیان کیا اور ان کی بہادری اور شہادت کا ذکر کیا۔

مجلس کا اختتام غم و اندوہ میں ڈوبے ماحول اور حاضرین کی اشک بار آنکھوں کے درمیان مرثیہ و نوحہ خوانی پر ہوا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شُعبۂ خطابت برائے تبلیغِ حسینی کے زیرِ اہتمام روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں عشرۂ محرم کے دوران روزانہ دو اوقات —صبح و شام— مجالس عزاء منعقد ہو رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: