روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تعلیم و تربیت کے نئے سیکشن کا افتتاح ۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کربلا اور دوسرے شہروں میں بہت سے تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں کہ جن میں سکول، کالج، یونیورسٹیاں اور مختلف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں ان تعلیمی اداروں کا نظام چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے پہلے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت ایک شعبہ کام کر رہا تھا لیکن تعلیمی اداروں کی کثرت اور ان سے متعلقہ بڑھتے ہوئے کاموں اور ضروریات کے پیش نظر روضہ مبارک نے اپنے تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر سے بہترتر بنانے کے لئے ایک نئے سیکشن کی بنیاد رکھی ہے کہ جس کی ذمہ داری ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا اور نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔
اس سیکشن کے انتظامات دنیا کے معروف اور تجربہ کار تعلیمی ماہرین کے سپرد کئے گئے ہیں تا کہ وہ روضہ مبارک کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو دنیا کے بہترین علمی درسگاہوں کے برابر لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: