شعبہ تعلقات عامہ نے نینویٰ میں الکفیل یوتھ کلچرل سٹیشنز کے افتتاح کی تیاری مکمل کر لی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ نے نینویٰ میں الکفیل یوتھ کلچرل سٹیشنز برائے طلباءِ جامعات و سکولز کے افتتاح کی حتمی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ان دینی و ثقافتی سٹیشنز کا اہتمام مذکورہ بالا شعبہ کے یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کی طرف سے الکفیل یوتھ نیشنل پروجیکٹ کے ضمن میں کیا گیا ہے۔

اسٹیشنوں کے ایگزیکٹو انچارج امیر ہادی جلیل نے بتایا کہ اسٹیشنز کے فولادی ہیکل کی تنصیب، بجلی کے نظام کی تکمیل، فرش کی تزیین اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت ناموں کی تقسیم سمیت تمام تر امور مکمل ہو چکے ہیں، اور ان سٹیشنز میں عزائی، دینی اور ثقافتی سرگرمیاں 8 سے 10 محرم تک جاری رہیں گی۔

نینویٰ میں موجود مقام امام زین العابدین(ع) کے قریب مسلسل تیسرے سال ان سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جن میں کئی فکری و تربیتی سرگرمیاں شامل ہوں گی، جیسے:

کتاب پڑھیں اور اس کے مالک بن جائیں

پرامن بقائے باہمی سٹیشن

اجرِ رسالت سٹیشن

ثقافتی و معلوماتی مقابلہ کا سٹیشن

آن لائن بلیک میلنگ سے آگاہی کا سٹیشن

کربلا کو خطوط لکھنے کا سٹیشن

واقعۂ کربلا کی ورچوئل جھلکیاں

قرآنِ مجید کو ہاتھ سے لکھنے کی مشق
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: