جامعہ کے شعبہ برائے نفسیاتی اور تربیتی رہنمائی کی جانب سے منعقد کی گئی اس مجلس میں جامعہ کے صدر ڈاکٹر جودت نوری جشعمی، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز اور اساتذہ کرام کے علاوہ دیگر انتظامی اہلکاروں نے شرکت کی۔
یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق کریم نے اس حوالے سے بتایا کہ مجلس عزاء کی ابتدا قرآن مجید کی تلاوت سے ہوئی، جس کے بعد شیخ عبد الصاحب طائی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت عباس(ع) کی سیرت، عاشوراء کے دن ان کے شجاعانہ مواقف اور امام حسین(ع) اور اہل بیت(ع) کی خاطر دی جانے والی ان کی عظیم قربانیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔
خطیب نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا: عاشوراء کے المناک سانحہ کے احیاء اور امام حسین(ع) کی خدمت میں وفاداری، محبت اور اخلاص کے بہترین معانی کو مجسم صورت دینے والی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، کہ جس میں قمر بنی ہاشم حضرت عباس(ع) کی ثابت قدمی اور اپنے بھائی امام حسین(ع) کی حمایت میں پیش کی جانے والی قربانیوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔