الکفیل میوزیم میں واقعہ کربلا سے متعلق تاریخی نوادرات کی نمائش

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات نے ایامِ محرم کے دوران زائرینِ مرقدِ حضرت عباس(ع) کے لیے واقعۂ کربلا سے متعلق تاریخی اشیاء کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے میوزیم کی انتظامیہ نے شفاف شیشے کے شو کیسز میں کئی نوادرات رکھے ہیں۔ ان میں تانبے کا مشکیزہ، علامتی دستِ مبارک، سبز پر، تلواریں، زرہیں اور دیگر ایسی اشیاء شامل ہیں جو واقعۂ کربلا کے المناک سانحے کی یاد دلاتی ہیں۔

واضح رہے میوزیم روزانہ صبح سے شام تک زائرین کے لیے کھلا رہتا ہے، جس سے زائرین ان تاریخی نوادرات کو دیکھ سکتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: