میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے صحافیوں کے لیے "إعلامي" ایپ کا جدید ورژن لانچ کر دیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ اطلاعات ونشریات نے داخلی میڈیا سسٹم کو منظم کرنے اور ڈیجیٹل کوریج کے عمل کو سہل بنانے کے لیے "إعلامي" ایپلیکیشن کا جدید اور اپڈیٹڈ ورژن باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سید علی بدری نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایپ کی نئی ریلیز، شعبے کے ذیلی شُعبہ جات، یعنی میڈیا مارکیٹنگ، کوالٹی کنٹرول، اور آئی ٹی و نیٹ ورکنگ کے اشتراک سے مکمل کی گئی ہے۔ "إعلامي" کا ابتدائی ورژن گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا، جسے صارفین کی تجاویز اور تکنیکی تقاضوں کی روشنی میں اب مزید بہتر اور مؤثر بنایا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ ایپ ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جس کے ذریعے فوٹوگرافرز، ویڈیوگرافرز اور میڈیا کارکنان کو اربعین، عاشوراء اور دیگر مذہبی مواقع پر کوریج اور ڈاکیومنٹیشن کے لیے رسمی اجازت نامے حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سے قبل اس نوعیت کی منظوریوں کے لیے دستی کارروائیوں پر انحصار کیا جاتا تھا، جو اب مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو چکی ہے۔

سید البدری کے مطابق، شعبہ اطلاعات صرف تکنیکی ترقی تک محدود نہیں بلکہ صحافتی میدان میں بھی نئے افق تلاش کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ برس شروع کی جانے والی "قصصِ خبریہ" صحافتی مقابلہ کو اس سال بھی تجدید کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد زائرین کی ذاتی کہانیوں، تجربات اور روحانی مشاہدات کو خبر نگاری کے قالب میں دنیا تک پہنچانا ہے۔

اس ایپ کے ذریعے ملین مارچ طرز کی زیارات کے روح پرور لمحات کو تصویری، ویڈیوز اور رپورٹس کی صورت میں دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچایا جا سکتا ہے، جو کہ ناصرف زیاراتِ مقدسہ کی ڈیجیٹل دستاویزی حیثیت کو مضبوط بناتا ہے بلکہ عالمی سطح پر اہلِ بیت(ع) کے پیغام کو پھیلانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ایپل ڈیوائسز کے لیے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے : یہاں کلک کریں۔

اینڈرائیڈ کے لیے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے : یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: