مقام امام مہدی(عج) کی انتظامیہ عاشوراء کے احیاء کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لا رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ مقام امام مہدی(عج) کا عملہ عاشوراء کے احیاء اور زائرینِ عاشوراء کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہا ہے۔

زائرین کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے آمد ورفت کو منظم رکھنے اور مقام کی جانب آنے والے راستوں کی صفائی کو برقرار رکھنےکے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، اسی طرح امانات اور جوتوں کے لیے بھی اضافی جگہیں مختص کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ شعبہ کی جانب سے زائرین کو کھانا اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے موکب بھی لگایا گیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی ایک طبی مرکز بھی بنایا گیا ہے کہ جو محرم اور صفر کے مہینوں میں علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبے ہر ممکن وسائل کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں کہ جو روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں عاشوراء کے احیاء کے لیے کربلا پہنچ رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: