روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ خدمات کا مقام صاحب الزمان(عج) کے نزدیک لگایا گیا فرات آئس پلانٹ عشرۂ محرم کے دوران براہِ راست زائرین اور مواکب کو کیوبز کی شکل میں تیار کی گئی برف فراہم کر رہا ہے۔
برف کا یہ کارخانہ چوبیس گھنٹے بلا تعطل کام کر رہا ہے، اور روزانہ آئس کیوب کے 1600 بیگز تیار کر کے مواکب اور زائرین میں تقسیم کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دسیوں دیگر برف کے کارخانے بھی دن رات کام کر رہے ہیں اور بلاکس اور کیوبز کی شکل میں برف تیار کر کے مواکب، عزاداروں اور زائرین کو فراہم کر رہے ہیں۔