تہران میں واقع حرم مطہر شاه عبدالعظيم حسنی کے انچارج آية الله محمد محمدی رے شهری کی دعوت پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے گزشتہ روز حرم مطھر شاہ عبد العظیم، سيد طاهر بن امام زين العابدين(عليه السلام) اور سيد حمزة بن امام موسی كاظم(عليه السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور زیارت کے بعد حرم کے ادارہ سے دو طرفہ تعاون کے حوالے سے بات چیت کی۔
سید عدنان موسوی کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے آیت اللہ محمد رے شھری اور حرم کی انتظامیہ سے طویل ملاقات کی کہ جس میں دینی، ثقافتی اور سماجی امور کی حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ طور پر کام کرنے کے بارے میں گفتگو کی گئی، اس ملاقات دونوں اداروں کے درمیان کچھ معاہدوں پہ بھی دستخط کئے گئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے حرم مطھر شاہ عبد العظیم کے زیر انتظام چلنے والے بعض فلاحی اداروں اور ایک ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔