روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تشریفات ہال میں شبِ عاشور کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد ہوا جس میں روضہ مبارک کے خدام، مختلف شعبوں کے سربراہان اور زائرین نے شرکت کی اور امام حسین(ع) اور ان کےاہل و عیال اور انصار المناک اور مصائب کا پرسہ پیش کیا۔
غم والم کے ماحول میں منعقدہ اس مجلس کا اختتام مرثیہ و نوحہ خوانی اور ماتم داری پر ہوا۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ماہ محرم میں مجالسِ حسینی کے انعقاد کو اپنی دینی و ثقافتی ذمہ داری کا اہم حصہ سمجھتا ہے، تاکہ اہل بیت(ع) کی عظیم قربانیوں، علوم، فضائل اور سیرتِ طیبہ کو زندہ رکھا جا سکے اور حسینی پیغامِ حریت و حقانیت کو دنیا بھر میں پھیلایا جا سکے۔