آیت اللہ سید سیستانی اور نجف اشرف میں موجود باقی مراجع عظام کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو قرآن اور تفاسیر کی پرنٹنگ پہ مبارک باد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام کام کرنے والے قرآن و تفاسیر کی پرنٹنگ کے مرکز کے ارکان نے آج نجف اشرف میں موجود مراجع عظام سے ملاقات کی اور عراق میں کھلنے والے اس نوعیت کے پہلے مرکز کے منشور، اہداف اور کارکردگی کے حوالے سے مراجع عظام کو بریفنگ دی۔
مذکورہ مرکز کے سربراہ شیخ ضیاء الدین زبیدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ شیخ احمد طائی کی سربراہی میں ہمارے مرکز کا وفد نے سپریم دینی رہنما آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں پہنچنے کے بعد جب انھیں مرکز کی کارکردگی سے آگاہ کیا تو انہوں نے مرکز کے عمل کو بہت سراہا اور اس قرآنی مشن میں مزید ترقی کے لئے دعائیں دیں۔
مرکز کے وفد نے نجف اشرف میں موجود آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم دام ظلہ العالی، آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ العالی اور آیت اللہ العظمی شیخ اسحاق الفیاض دام ظلہ العالی سے بھی ملاقات کی اور مرکز کی طرف سے چھپنے والے قرآن اور تفاسیر کے تحائف ان کی خدمت میں پیش کئے اور انھیں بھی مرکز کی خدمات سے آگاہ کیا تمام مراجع عظام نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے کو اس مرکز کے کھولنے پہ مبارک باد پیش کی اور مرکز کے کام کی کافی تعریف کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: