اہل کربلا کا شبِ عاشور کے احیاء کے لیے شمعوں کے ساتھ عزائی جلوس

شبِ عاشور کے احیاء کے لیے کربلا کے شہریوں کا شمعیں ہاتھوں میں تھامے ہوئے منفرد عزائی جلوس کچھ دیر پہلے کربلا میں برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

نوحہ خوانی کرتے ہوئے یہ جلوس روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا کہ جہاں عزاداروں نے امام حسین(ع) اور ان کے اہلِ بیت و انصار(ع) کی مظلومانہ شہادت اور کربلا کے المناک مصائب کا پرسہ پیش کیا اور پھر ما بین الحرمین کے راستے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچ کر یہ جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اس جلوس عزاء کے لیے تمام ضروری انتظامی اور لوجسٹک خدمات فراہم کیں، تاکہ شب عاشور کے احیاء کے لیے نکالا گیا یہ جلوس عزاء منظم اور مؤثر انداز میں برآمد ہو سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: