یہ منفرد جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پرسہ پیش کرنے کے بعد ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔
واضح رہے کہ عراق اور پوری دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ عزادار امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) و انصار کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا میں موجود ہیں۔
الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے فوٹوگرافوں نے اس منفرد جلوس کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھ کر ہمارے لیے محفوظ کیا ہے اور ان کی کھینچی ہوئی بعض تصویریں آپ کے زیر نظر ہیں: