لاکھوں عزادار امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جوار میں مراسم عاشوراء ادا کر رہے ہیں

عاشوراء کے دن امام حسین(ع) اور اُن کے اہلِ بیت و انصار(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے اور مراسم عزاء و زیارت کی ادائیگی کے لیے دسیوں لاکھ عزادار کربلا میں موجود ہیں۔

رات سے ہی روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر، ما بین الحرمین میں، کربلا کی حدود سے لے کر دونوں روضات مقدسہ تک آنے والی تمام سڑکیں اور اندرون شہر سمیت پورا کربلا ملکی وغیر ملکی زائرین اور عزاداروں کے ٹھاٹے مارتے سمندر میں بدل چکا ہے۔

مراسم عاشوراء کے ضمن میں لاکھوں عزاداروں کی موجودگی میں مختصر طور پر پورے واقعہ کربلا کے بیان پرمشتمل مجلس عزاء (قراءة المقتل الحسيني) کا انعقاد ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں روضات مقدسہ میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زائرینِ عاشوراء کو ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: