روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تکنیکل اور انجینیئرنگ عملے نے امن وامان اور زائرین کی سلامتی کے پیش نظر جدید اور اعلیٰ معیار کے کیمروں پر مشتمل نگرانی کا نظام مکمل طور پر نصب کر لیا ہے۔
یہ جدید کیمرہ سسٹم مصنوعی ذہانت سمیت جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس ہے اور اسے روضہ مبارک کے مختلف حصوں، داخلی و خارجی راستوں، اور زائرین کے مرکزی گزرگاہوں پر نصب کیا گیا ہے، تاکہ سیکیورٹی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے اور کسی بھی ہنگامی حالت میں بروقت کارروائی ممکن ہو۔