علامہ سید صافی کی امامت میں زائرینِ عاشوراء نے نماز ظہرین باجماعت ادا کی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں زائرینِ عاشوراء نے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی اقتداء میں نماز ظہرین باجماعت ادا کی۔

روزِ عاشور قائم ہونے والی اس نماز میں امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) و انصار(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا آنے والے عزاداروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امام حسین(ع) کی شہادت سے قبل ان کی آخری باجماعت نماز کو یاد کرتے ہوئے ادا کی جانے والی اس نماز میں تمام نمازیوں کے دل رنج و غم سے لبریز تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔

ظہرین کی اس باجماعت نماز کے بعد کربلا میں دنیا کا سب سے بڑا جلوس عزاء ’’ركضة طويريج ‘‘ برآمد ہوا کہ جس میں لاکھوں عزادار شریک ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: