زائرین کو موسم کی تپش سے محفوظ رکھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے متعدد اقدامات کیے کہ جن میں سے چند یہ ہیں:
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر اور اسی طرح روضہ مبارک کی طرف سے زائرین کے لیے مختص کی گئی دیگر تمام عمارتوں میں کولنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا۔
روضہ مبارک کے گرد موجود کھلی جگہوں، ما بین الحرمین اور روضہ مبارک کی طرف آنے والی تمام سڑکوں پر ایئر کولر، پانی کی فوار والے پنکھے اور فوارے نصب کیے گئے۔
جالی دار سبز سائبان سے روضہ مبارک کے گرد موجود کھلی جگہوں اور روضہ مبارک کی طرف آنے والے تمام راستوں کو ڈھانپ دیا گیا۔
اس کے علاوہ روضہ مبارک کی طرف سے آنے والے تمام راستوں میں پینے کے ٹھنڈے پانی کا وافر مقدار میں انتظام کیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے برف کے کارخانوں سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں برف کے بلاکس اور سینکڑوں بوریوں پر مشتمل آئس کیوبز زائرینِ عاشوراء اور مواکب کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔