کربلا میں واقع مقام امام مہدی(ع) کی انتظامیہ نے عشرۂ محرم کے دوران دیگر خدمات کے علاوہ 5 سے 10 محرم تک 22 ہزار سے زیادہ کھانے کے پیکٹس زائرین میں تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ یہ مقام اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ہی ایک شعبہ ہے کہ جس کے تمام تر انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکزی ادارے کی طرف سے انجام دیئے جاتے ہیں۔