روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے موکب کی سامراء میں بھرپور خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے موکب نے سامراء میں دس محرم کے احیاء اور مراسمِ عاشوراء کی ادائیگی کے لیے جانے والے عزاداروں کو بھرپور خدمات فراہم کی۔

سامراء جانے والے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے اس حوالے سے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عزاداروں کو کربلا اور دیگر علاقوں سے سامراء لے جانے اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت وانصار(ع) کی المناک شہادت کی یاد منانے اور مراسمِ عاشوراء و عزاداری کے قیام کے لیے وسیع انتظامات کیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے موکب نے عاشوراء کے احیاء کے لیے سامراء میں 15000 سے زائد زائرین کو جو خدمات فراہم کیں ان میں تین وقت کے کھانے کی فراہمی، چوبیس گھنٹے ہلکے پھلکے کھانوں کی تقسیم، ستر سے اسی پانی کی بوتلوں والے 6000 کنٹینرز اور 2200 برف کے بلاکس کی فراہمی اور مجالس و ماتم کا قیام شامل ہے۔

واضح رہے کہ سامراء میں دس محرم کا احیاء اور مراسمِ عاشوراء کی بھرپور ادائیگی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شعائر حسینی کے حوالے سے اولین ترجیحات میں سے ایک ہے تاکہ وہاں امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و انصار(ع) کی قربانیوں یاد کیا جا سکے اور امام مہدی (عج) کو ان کے جدّ امجد کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: