عزاداروں کے ساتھ سامراء جانے والے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے اس حوالے سے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں مراسمِ عاشوراء کے قیام کی خاطر کربلا اور دیگر علاقوں سے سامراء جانے والے عزاداروں کے لیے 365 گاڑیاں فراہم کیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سامراء میں عاشوراء کے احیاء کے لیے روضہ مبارک نے ایک مکمل ٹیم ہمارے ساتھ سامراء روانہ کی کہ جس نے وہاں مختلف خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مجالس عزاء کے انعقاد اور ماتم داری جیسے تمام عزائی امور کو منظم کیا۔
واضح رہے کہ سامراء میں دس محرم کا احیاء اور مراسمِ عاشوراء کی بھرپور ادائیگی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شعائر حسینی کے حوالے سے اولین ترجیحات میں سے ایک ہے تاکہ وہاں امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و انصار(ع) کی قربانیوں کو یاد کیا جا سکے اور امام مہدی(عج) کو ان کے جدّ امجد کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا جا سکے۔