صفائی اور ترتیب کا عمل کارپٹ کی صفائی، قرآن اور زیارات و دعاؤں کی کتابوں کے ریکس کو اپنی مخصوص جگہوں پر واپس رکھنے، مختلف جگہوں سے ریت ہٹانے سمیت متعدد امور پر مشتمل ہے اور اس سلسلہ میں روضہ مبارک کے خدام کو سینکڑوں رضاکاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ ہر بڑے ایونٹ کے دوران صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کرتی ہے اور اس کے اختتام کے فورًا بعد جنرل صفائی کی مہم کا آغاز کر دیتی ہے، تاکہ اس مقدس مقام کو اس کی شایانِ شان صورت میں برقرار رکھا جا سکے اور زائرین کے لیے بہتر سے بہتر ماحول مہیا کیا جا سکے۔