کربلا میں یہ شام غریباں کے احیاء کے لیے عزاداروں کی یہ رسم عزاء چلی آ رہی ہے کہ وہ ماتمی جلوسوں اور انفرادی طور پر ہاتھوں میں شمعیں لیے، نوحے پڑھتے ہوئے جوق در جوق روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پرسہ پیش کرنے کے لیے آتے ہیں اور پھر وہاں سے نکل کر ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں جا کر عزاداری برپا کرتے ہیں۔ اسی طرح عزاداروں خاص طور پر خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد خیمہ گاہ اور اس کے گرد ونواح میں شمعیں روشن کرتی ہے اور گھنٹوں وہاں بیٹھ کر شام غریباں کے مصائب کو یاد کرتی ہے۔
واضح رہے اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبے عزائی اور خدماتی حوالے سے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہے ہیں۔