یہ مہم 13 محرم الحرام کو امام حسین (علیہ السلام)اور ان کے اصحاب و انصار کے یوم تدفین کی یاد میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کی تیاری کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔
شعبہ بین الحرمین محرم کے آغاز سے ہی زائرین اور عزاداروں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے ہوئے ہے اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے سوگواروں اور عزاداروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔