ابوالفضل سکولز میں داخلہ لینے والے نئے طلاب کو uc.mas کورس کروایا جا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تربیت و تعلیم سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق عباس معن نے الکفیل نیت ورک کو بتایا ہے کہ ان دنوں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر انتظام چلنے والے ابوالفضل سکولز میں داخلہ لینے والے نئے طلاب کو uc.masکورس کروایا جا رہا ہے تاکہ (2015-2016) کا تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے uc.masکورس سے آگآہی اور ابوالفضل سکولز کے طرز تعلیم سے واقفیت حاصل کر لیں اور اپنے نئے کلاس کیلوز کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ذھنی طور پر تیار ہو جائيں۔
یہ بات واضح رہے کہ گزشتہ سال بچوں کی ذھنی نشوونما اور ذہانت کو بڑھانے کے لیے uc.mas کو بھی سکول کے کورس میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ دنیا کے بہت سے ممالک میں اس تعلیمی پروگرام سے حاصل ہونے والے نتائج بہت حوصلہ افزاء ہیں اور تجربات اور مشاہدات سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ uc.mas بچوں کی ذہانت کی سطح کو بھر پور انداز میں بڑھاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: